عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔