سٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام امریکہ نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی اسحاق ڈار

امریکی اقدامات تجارتی اداروں کیلئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں،پاک فضائیہ  فضائوں کی کنگ،  ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے
سیز فائر میں پہل ہم نے نہیں کی‘ امریکی وزیر خارجہ نے کہا بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، سندھ طاس معاہدہ میں نہ تبدیلی ہوسکتی ہے نہ ختم ہوسکتا ہے :قومی اسمبلی ‘سینیٹ میں اظہار خیال

    اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیر اعظم اور : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا  ہے  امریکہ نے سٹریٹجک پروگرام سے تعلق کے الزام میں پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔ جمعرات کو  قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، ان کمپنیوں پر پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں ، ان کمپنیوں کے اسٹریٹجک پروگرام سے منسلک ہونے کی تردید کی، ماضی میں بھی اس طرع کے الزامات لگائے گئے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات تجارتی اداروں کیلئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں روکاوٹ پیدا کرتے ہیں، امریکا کے ایسے متعصبانہ اقدامات سیاسی ہیں۔یاد رہے مارچ میں امریکا نے پاکستان سمیت چین، متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کی تھیں۔برطانوی میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکی پابندی کی زد میں آنے والی ان کمپنیوں میں 19 پاکستانی، 42 چین اور چار متحدہ عرب امارات سمیت ایران، تائیوان، فرانس، افریقہ، سینیگال اور برطانیہ کی کمپنی بھی شامل ہیں۔امریکی حکومت کا دعوی تھا کہ جن اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کر رہے ہیں۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا  10مئی کی صبح سوا 8بجے مارکو روبیو کا پہلا فون آیا، مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے، میں نے کہا اگر بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں،  10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے، مسلح افواج کی بہادری اور جوانمردی سے فتح نصیب ہوئی، بھارت کے6  طیارے اور ایک یو اے وی گرایا گیا، پاک فضائیہ فضائوں کی کنگ بن چکی ہے  ، کچھ ممالک نے کہا جو کچھ ہوا ہے بھارت پنچ مارے گا، میں نے جواب دیا اگر بھارت پنچ ماریگا تو ہم بھی جوابی پنچ ماریں گے، بھارت کو تقریبا3ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، بھارت کے3 رافیل،2مگ اورایک سخوئی 30تھرٹی گراہے۔