کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے: نائب وزیراعظم کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد( آن لائن ) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے امور پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں آئی ٹی اور کرٹیکل منرلز میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اس حوالے سے سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام کا خیرمقدم بھی کیا