جن کمپنیوں اور ان کی انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہے انہوں نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کئے تھے:چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (آئی این پی )نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے اپنی پالیسی واضح کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے پریس بریفنگ میں کیا۔چین کی ترجمان ما ننگ نے کہا ہے کہ ان 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ جن 7 امریکی کمپنیوں اور اِنکی اعلی انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہیں انھوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ ما ننگ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے تائیوان کی فوجی مدد کرکے چین کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔