امریکہ نے اقوام متحدہ کی رابطہ کار فرانسس کا البانیز پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز پر پابندی لگا دی گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو  کا کہنا ہے کہ فرانسسکا البانیز نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو امریکا اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے اکسایا۔روبیو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ البانیز اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کھلے عام یہود مخالف بیانات دیے، دہشت گردی کی حمایت کی، اور امریکا، اسرائیل و مغرب کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔