عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمدعمر، نذیر بٹ،احمد نورانی نامزد،جھوٹاموادشیئرکرنیکاالزام
ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،عوام سے نشاندہی کی اپیل
لاہور( کرائم رپورٹر)ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان پر سوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا،ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی مسلسل تشہیر کرتے رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،عوام سے اپیل ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کریں۔