ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا‘ محمود اچکزئی پر مقدمہ درج

جلسہ میں  فورسز اور حکومت پر سخت تنقید کی ‘ لوگوں کو متبادل آرمی بنانے کا سبق پڑھایا:مقدمے کا متن 
قلعہ عبد اللہ (آئی این پی ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی پر بلوچستان میں ایک عوامی اجتماع میں ریاستی اداروں کے خلاف سنگین نوعیت کا پروپیگنڈا کرنے کا مقدمہ درج ہو گیا۔  ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف تھانہ گلستان میں مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کے گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران فورسز اور حکومت پر سخت تنقید کی  اور لوگوں کو متبادل آرمی بنانے کا سبق پڑھایا۔