دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں

دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں

ہفتہ کے روز دبئی اور منامہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق دبئی میں دو جبکہ منامہ میں ایک دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔دبئی کے حکام نے تصدیق کی کہ فضائی دفاعی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے کے باعث ایک “معمولی واقعہ” پیش آیا۔دبئی میڈیا آفس نے بیان میں کہا کہ صورتحال کو کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا گیا ہے اور اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی گئی جن میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی واقعے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔