ایران کے بوشہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، جوہری تنصیب والے صوبے میں تشویش

ایران کے بوشہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، جوہری تنصیب والے صوبے میں تشویش

تہران: ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بوشہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم فوری طور پر ان دھماکوں کی نوعیت یا وجوہات کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔بوشہر ایران کا اہم صوبہ ہے جہاں ملک کی واحد فعال جوہری تنصیب بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ واقع ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بوشہر کی جوہری تنصیب کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد خطے میں ممکنہ جوہری خطرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔حکام کی جانب سے تاحال دھماکوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔