ملک میں 17 مارچ کی رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ملک میں 17 مارچ کی رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ڈائریکٹر موسمیات علیم الحسن نے کہا ہے کہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ آج ختم ہو جائے گا اور 17 مارچ کی رات سے ملک میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان ہے۔

علیم الحسن نے بتایا کہ 18 سے 20 مارچ کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا اور بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ مارچ کے آخری ہفتے تک گرمی کی شدت کم رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث رواں سال رمضان کے روزے 29 کے بجائے 30 ہونے کا امکان ہے۔ عید کے موقع پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، اور عید کے دنوں میں مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے، تاہم بارش کے بارے میں فی الحال کوئی واضح پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔