پاکستان ایکسپریس محراب پور کے قریب حادثے کا شکار

پاکستان ایکسپریس محراب پور کے قریب حادثے کا شکار

پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جانے کے دوران محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق، ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، پاکستان ایکسپریس محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ یہ واقعہ محراب پور، ضلع نوشہرو فیروز میں پیش آیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق، ٹرین کا انجن ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔ خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ آج ضلع نوشہرو فیروز میں یہ دوسرا ٹرین حادثہ ہے۔ دوپہر کے وقت شالیمار ایکسپریس اور ایک مال بردار ٹرین کے درمیان لاکہ روڈ ریلوے اسٹیشن پر تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔