اسلام آباد ایکسپریس سوہاوہ کے قریب حادثے کا شکار، بوگی پٹری سے اتر گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

اسلام آباد ایکسپریس سوہاوہ کے قریب حادثے کا شکار، بوگی پٹری سے اتر گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس سوہاوہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق مارگلہ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرین کی اکانومی کلاس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔اسلام آباد ایکسپریس نان اسٹاپ سروس کے طور پر لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جاتی ہے۔ ریلوے حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔