محراب پور: بھریار روڈ کے قریب مال بردار ٹرین کی 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس سے ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا تاکہ ریل ٹریک کو صاف کر کے آمد و رفت دوبارہ بحال کی جا سکے۔ اس دوران مال بردار ٹرین کی بحالی اور ٹریک کی مرمت کے لیے ریلوے حکام نے ضروری انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔