لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹائون پولیس نے کارروائیوں کے دوران 06 اشتہاری گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق نواب ٹائون پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دورانِ پٹرولنگ ناکہ جات اور مختلف ریسورسز سے اے اور بی کیٹیگری کے مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان مرزا علی اکبر ، حیدر علی ، فتح اللہ ،محمد ناصر اور حمزہ ناظم علی کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی، چوری406، 489-F ، اور فراڈ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھے۔