ملزموں کو تاش پر سٹے بازی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان پولیس صدر ڈویڑن کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے سات قمار بازوں کو گرفتار کر لیاانچارج چوکی ایل بلاک نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تاش پر سٹے بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ دو ہزار روپے سے زائد نقد رقم، موبائل فونز، تاش کے پتے اور ریکارڈ ڈائری برآمد کر لی گئی گرفتار ہونے والوں میں محمد شاہد، نوید اسلم، کامران، عمران، خرم شہزاد، افتخار حسین اور تنویر عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر انچارج چوکی ایل بلاک خرم اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔