نواب ٹائون پولیس نے2ویلرز گرفتار کر لیے

ہلڑبازی میں ملوث ملزمان کی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میںلے لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جان لیوا ون ویلنگ اور ہلڑبازی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ عبدالستار ایدھی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد صبح سویرے اور رات کے اوقات میں مین شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرکے اپنی اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے تھے۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔