سی سی ڈی ساہیوال ریجن کی کارروائیاں، 6اشتہاری گرفتار

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ساہیوال ریجن نے ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف م ئوثر کارروائیاں کرتے ہوئے چھ اشتہاری مجرمان کو گرفتار، چھ گینگز کو ٹریس اور تقریباً 15 موٹر سائیکلیں، ایک رکشہ جبکہ چھ کلوگرام کے قریب منشیات بر آمد کرلی۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ڈکیتی، راہزنی، چوری اور دیگر جرائم کے متعدد مقدمات ٹریس کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان کے مطابق رواں سال یکم سے 15 نومبر کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ڈکیتی اور ہا ئوس رابری میں 100 فیصد، فور وہیلر چوری میں 100 فیصد، برگلری میں 85 فیصد، وہیکل اسنیچنگ میں 75 فیصد، کیٹل تھیفٹ میں 42 فیصد، راہزنی میں 45 فیصد جبکہ ٹو وہیلر چوری میں 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کریک ڈا ئون مزید م ئوثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔