لاہور ( کرائم رپورٹر) رنگ روڈ کی سروس لین پر ڈیڑھ پنڈی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 32 سالہ عرفان ولد لطیف جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور متوفی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔