محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: آئندہ ہفتے بھی بارش کے امکانات

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: آئندہ ہفتے بھی بارش کے امکانات

علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بارش کے نتیجے میں شہر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس سے خنکی اور ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا ہے۔

آج شہر میں بارش کا امکان موجود ہے۔مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور سورج و بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔شہر میں موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے کے دوران بھی شہر میں بارش متوقع ہے۔