محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ 22 جنوری کو ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ جامشورو، دادو، ٹھٹھ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشیرو فیروز، اور شہید بینظیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔