محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

لاہور میں آج مدھم دھوپ، سرمئی بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

 شہر میں آج 45 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ تاہم، لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 169 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

آلودگی کی سطح:
لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح بلند رہی، جیسے کہ:

زکی فارم: 220
پولو گراؤنڈ: 210
غازی روڈ: 196
یو ای ٹی: 191
رائیونڈ روڈ: 176
یو سی پی: 166
جوہر ٹاؤن: 144
ڈی ایچ اے فیز فائیو: 141
فضائی آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا:
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب:
پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان:
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، لورالائی، سبی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، موسی خیل، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سندھ:
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان:
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔موسم کی اس پیش گوئی کے دوران، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی شدت سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ صحت پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔