سمن آباد کے علاقے میں ایک 41 سالہ خاتون گھر میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی عامر کی اہلیہ سعدیہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ واقعے کی اطلاع اس وقت ملی جب پولیس کو ایک نامعلوم کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ایک گھر میں خاتون کی لاش موجود ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کا معائنہ کیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔