لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے اندورن شہر لاہور سے پرانی مچھلی منڈی کی منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم امتناعی کے باوجود دکانیں سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پراسسٹنٹ کمشنر لاہور کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے ظفر اقبال اور دیگر دکانداروں کی پرانی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور عدالتی حکم امتناعی کے باوجود دکانیں سیل کرنے پر توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت کی۔