صحت مسائل، خاندانی مجبوریوں و دیگر وجوہات پر درخواستوں پر تبادلیکئے گئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مختلف وجوہات پر صوبہ بھر کے 434 لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے 167 مرد اور 267 خواتین اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ یہ تبادلے بنیادی طور پر صحت کے مسائل، خاندانی مجبوریوں اور دیگر ذاتی وجوہات پر موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل میں لائے گئے۔ تبادلوں کی سمری وزیر تعلیم کو بھجوائی گئی تھی، جنکی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔ حکام کے مطابق تبادلوں کا مقصد اساتذہ کو درپیش حقیقی مشکلات کا ازالہ کرنا اور تدریسی عمل کو مزید م ئوثر بنانا ہے۔ اساتذہ کو نئی تعیناتیوں پر جلد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔