محمد خاں ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے صوبے بھر میں 19 جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق محمد افضال کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال، عاشق حسین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل خانیوال، نادر خان کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل رحیم یار خان، جبکہ محمد اسلم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر تعینات کیا گیا ہیمحسن افضل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات، عزیزالرحمان اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، اشتیاق احمد کو آن پے اسکیل پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور، اور معشوق احمد کو آن پے اسکیل پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں تعینات کیا گیا ہیاسی طرح محمد یوسف ڈسٹرکٹ جیل گجرات، محمد سرور ڈسٹرکٹ جیل ملتان، محمد اکرم سب جیل پنڈی بھٹیاں، نیاز احمد ڈسٹرکٹ جیل نارووال، محمد اعظم ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی، محمد امین ڈسٹرکٹ جیل اٹک، عامر عباس ڈسٹرکٹ جیل نارووال، محمد امین ڈسٹرکٹ جیل لودھراں اور محمد خاں ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گئے۔ آ ٓئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران فوری طور پر اپنی نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کریں۔