سعود شکیل 93‘عرفات منہاس کے50رنز‘پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنیوالے فاسٹ بائولر ثاقب خان نے 2 محمد عباس نے ایک وکٹ لی
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں۔کپتان بابر اعظم نے9کھلاڑی آئوٹ ہونے پر434رنز پر اننگز ڈکلیئر کی تو پاکستانی بائولرز نے بہترین آغاز کیا اور صرف 12 رنز پر سری لنکا کی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔پاسندو سوریا بندارا صفر اور دنیش چندیمل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہیرو یوڈارا نے کچھ مزاحمت کی تاہم 65 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کھیل کے اختتام پر کامیندو مینڈس 40 دھننجیا ڈی سلوا 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ثاقب خان نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔