لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے 4اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم تعینات ، ڈائریکٹر جنرل ( ایم اینڈ ای ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب مس کرن خورشید کو تبدیل کر کے سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات ، ڈائریکٹر جنرل (فوڈ ) کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم اور ہیڈ آف سپیشل مانیٹرنگ یونٹ آئی اینڈ سی ونگ ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی امجد حفیظ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (فوڈ ) کین کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے