ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن 7 جرائم پیشہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) محرم الحرام کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات سخت کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 لسٹڈ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر کی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا، جو سنگین جرائم اور مختلف گروہوں سے وابستہ تھے۔ گرفتار افراد میں سمیر، عادل، ہارون اور دلاور سمیت دیگر شامل ہیں جن کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ فورس شہریوں کے تحفظ کے لیے بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔