بجٹ پر عدم اطمینان،پیپلزپارٹی کا حکومت سے رابطے کا فیصلہ وضاحت طلب کی جائے گی ،بلاول بھٹو کاقومی اسمبلی میں خطاب مو خر

 بلاول بھٹو  بجٹ پرحکومت سے ناراض؟
پی پی کی ٹیم نے بلاول بھٹو کو وفاقی بجٹ پرتفصیلی بریفنگ دی،بجٹ پی پی کیساتھ شیئرکردہ بجٹ سے مختلف قرار ، بلاول حکومتی وضاحت ملنے کے بعد ہی ایوان سے خطاب کریں گے، پی پی ارکان کی اسمبلی ، سینیٹ میں بجٹ پر تنقید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا اور اس معاملے پر حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پی پی کی بجٹ ٹیم نے بلاول بھٹو کو وفاقی بجٹ پرتفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ موجودہ بجٹ پی پی کیساتھ شیئرکردہ بجٹ سے مختلف ہے، بلاول بھٹو زرداری نے اس پر قومی اسمبلی میں خطاب مو خر کردیا ہے ،اس معاملے پر پیپلز پارٹی حکومت سے وضاحت طلب کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول حکومتی وضاحت ملنے کے بعد ہی ایوان سے خطاب کریں گے ۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی پی کے ارکان پارلیمنٹ بجٹ پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔