گورنر سندھ کا کراچی انٹر بورڈ کے نتائج پر طلبہ کے عدم اطمینان کا نوٹس،چیئرمین سے رپورٹ طلب

 کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امتحانی نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی۔کامران ٹیسوری نے اس حوالے سے کہا کہ امتحانی نتائج کی سکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے، کراچی کے طلبا و طالبات کے خدشات دور کیے جائیں، طلبہ کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں۔