ان کیمرہ اجلاس بلائیں اگر آپ کو خدشہ ہے پی ٹی آئی والے ہنگامہ کریں گے تومیں ضمانت دیتا ہوں وہ کچھ نہیں کریں گے
عمران خان کو باہر آنے دیں، نواز شریف اور بے نظیر کے درمیان کیا تنا ئو نہیں رہا ،کیا ان میں صلح نہیں ہوئی:قومی اسمبلی میں خطاب
پشاور(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام(ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے وزیر اعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آئیں آگے بڑھیں، آج پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آرہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں تھی،عمران خان کو باہر آنے دیں،اگر آج ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ئو ہے تو اسے باہر نکالیں ۔پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ نواز شریف اور بے نظیر کے درمیان کیا تنا ئو نہیں رہا ہے،کیا ان کے درمیان صلح نہیں ہوئی، ان کاکہناتھا کہ محمود خان اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہے،اچکزئی نے مجھ سے ووٹ نہیں مانگا۔سربراہ جے یو آئی کاکہناتھا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط بے نظیر اور نواز شریف نے کئے تھے،میثاق جمہوریت میں طے نہیں ہوا تھا کہ ایک دوسرے کی حکومتیں نہیں گرائیں گے،میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کو باہر آنے دیں،اگر آج ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ہے تو اسے باہر نکالیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھے کہا جاتا ہے کہ آپ تو عمران خان کے خلاف تھے اب اسکی رہائی کے مطالبات کررہے ہیں،میں کہتا ہوں کہ مخالف جیل میں ہاتھ پائو ں بندھا پڑا ہو اور میں اس کے خلاف بات کروں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آئیں آگے بڑھیں،آپ ان کیمرہ اجلاس بلائیں اگر آپ کو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی والے ہنگامہ کریں گے،میں پی ٹی آئی والوں کی ضمانت دیتا ہوں وہ کچھ نہیں کریں گے