ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
یہ میچ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور رہا، جس میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان، رانا وحید اور علی غضنفر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔پاکستان کا یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف 3-3 گول سے ڈرا میچ کھیلا تھا۔پاکستان اپنا اگلا میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔