ابوبکر، غلام دستگیر اور معین تحصیل ہسپتال کے قریب موقع پرہی دم توڑ گئے
کارڈرائیورگرفتار،قانونی کارروائی شروع،اچانک حادثہ پراہلخانہ غم سے نڈھال
شاہکوٹ (خصوصی رپورٹ)شاہکوٹ مین روڈ پر کار کی ٹکر سیدوبھائیوں سمیت3موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہسپتال کے قریب تیز رفتار کارکے ساتھ تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارشاہکوٹ کے رہائشی 14سالہ ابوبکر،13سالہ اور14سالہ معین زخموں کی تاب نہ لاکرموقع پرہی دم توڑ گئے۔ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کارڈرائیورکوحراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ جاں بحق ہونیوالا ایک لڑکا وسیم انور کریانہ سٹور جڑانوالہ چوک اور دو لڑکے رضا شاہ پراپرٹی ڈیلرساکن وارڈ نمبر 5کے بیٹے ہیں۔ ورثا اطلاع پرٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے، اچانک المناک حادثے میں ہلاکتوں پراہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔