لاہور(کرائم رپورٹر)جیل روڈ پر واقع لاہور میڈیکل کمپلیکس کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیاریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں ایک کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیاریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہونے پر لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔