فیملی پارک میں چھپا موٹر سائیکل چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے فیملی پارک میں چھپے موٹر سائیکل چور کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئیواردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی دو رکنی گینگ کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے گرفتار کیادو افراد پر مشتمل گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھاملزمان معصوم شہریوں کی موٹر لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے دوران گرفتاری ملزمان کی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت ہوئی ملزمان کے قبضہ سے چوری کی ہوئی 2 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزمان میں فرحان عرف کاکا اور اسد شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق سٹریٹ کریمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔