ملزمان بھاٹی گیٹ سمیت مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ایس پی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیملی پارک میں چھپے موٹر سائیکل چور کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہعئیواردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دو رکنی گینگ کو خفیہ اطلاع پرگرفتارکرلیادو افراد پر مشتمل گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھاملزمان معصوم شہریوں کی موٹر لیکر رفو چکر ہو جاتے تھیدوران گرفتاری ملزمان کی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی ملزمان کے قبضہ سے چوری کی ہوئی 2 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیاگرفتار ملزمان میں عمران اور عاقب شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ملزمان بھاٹی گیٹ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہیں،ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں،