ڈولفن اِن ایکشن، 61ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ کا چھٹی کے روز جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ڈولفن اور پی آر یو کی شہر بھر میں پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری ہیں ڈولفن کی گرجا گھروں،مسیحی عبادت گاہوں کے گرد سکیورٹی کے حوالہ سے بھی پٹرولنگ جاری اشتہاریوں ،عادی مجرمان، عدالتی مفروران کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے61 ملزمان کوگرفتار کیا گیا اشتہاریوں،عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران گرفتار کیا گیاڈولفن سکواڈ نے 11 اشتہاریوں سمیت 36 عادی مجرمان کو گرفتار کیاعدالتوں سے مفرور 14 ملزمان بھی دھر لیے گئے۔ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں ڈولفن نے دوران سنیپ چیکنگ 22 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔گرفتار ملزمان اور موٹر سائیکلوں کو تھانہ کاہنہ،مغلپورہ،اقبالٹاؤن و دیگرکے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف برسرپیکار ہے۔