لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس راجن پور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے2 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق کچہ کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے2 افراد کو سستی گاڑیوں کا جھانسا دے کر بلایا،ڈاکوؤں نے شہریوں کو سستی موٹر سائیکلز اور دعوت کا جھانسا دے کر کچہ ایریا میں بلایا تھا۔اغوا ہونے سے بچائے گئے دونوں افراد ٹائروں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں اور انکاتعلق ضلع اوکاڑہ سے ہے ۔ہنی ٹریپ سے بچائے گئے افراد میں احسان علی اور مبشر شامل ہیں ۔