حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزم گرفتار

لاہور (خصوصی رپورٹ )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے،گرفتار ملزمان میں وسیم محمود آفریدی ، عبد الوہاب ،ادریس خان ، اسحاق اور زبیر شامل ہیں ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں دہلی گیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 12 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بر آمد ہوئے ہیں ،ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی بر آمد کر لیے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔