مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ،ڈاکو ئوں نے سرہالی خورد کے قریب شرقی بستی کے رہائشی زاہد ایاز سے 32 ہزار نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل فون ،گرلز ہائی سکول کے نزدیک محلہ باغیچی کے رہائشی رزاق سے 25ہزار نقدی اور موٹر سائیکل ،راجباہ تھمن کے قریب چاہ وڈے والہ کے رہائشی فیصل سے 24 نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا،علاوہ ازیں مختلف مقامات سے الیاس ،عظمت آ اور سلطان فرید کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔