ایک اور مقابلہ، زیر حراست ڈاکو ہلاک

پولیس ناصر اقبال کو ریکوری کیلئے تھانہ کاہنہ کی حدود میں لے گئی تھی، گھات لگائے افراد نے حملہ کیا ملزم نشانہ بن گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں سی سی ڈی کاایک اور مبینہ مقابلہ، مبینہ مقابلہ میں زیر حراست ڈاکو مارا گیاسی سی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے ڈاکو کی شناخت ناصراقبال کے نا م سے ہوئی،ماراگیاڈاکوسنگین جرائم میں ملوث تھا،ڈاکومبینہ مقابلہ میں اپنیہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیاڈاکوکوپولیس ریکوری کیلئے تھانہ کاہنہ کی حدودمیں لیکرگئی تھی،پہلے سے گھات لگائے ڈاکونے زیرحراست ساتھی کوچھڑوانے کی نیت سیفائرنگ کی۔فائرنگ کاتبادلہ رکاتوزیرحراست اقبال اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی