مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

 ملزم کو ریکوری کیلئے لے جایاجارہاتھا، گھات لگائے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ، نور نشانہ بن گیا، حملہ آور فرار 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورسی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ایک اور زیر حراست ملزم مارا گیا۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ گرین ٹائون کے علاقہ میں ہوا جہاں سی سی ڈی ٹیم زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی اس دوران گھات لگائے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست ملزم نور ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر کے اس کے فرار ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔