باٹا پور: مبینہ مقابلہ ، ایک اور ڈاکو ہلاک

ڈاکوموٹرسائیکل پر جارہے تھے ،پولیس نے رکنے کا اشارہ کیاتوفائرنگ کردی ملزم کی شناخت گلفام کے نام سے ہوئی 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے باٹاپور میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت گلفام کے نام سے ہوئی جو اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا،پولیس ٹیم نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ باٹا پور پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔