ویب ڈیسک: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا۔
بجٹ سے قبل سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بجٹ سے متعلق اہم نکات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی بجٹ کا حجم 5335 ارب روپے ہے۔
بجٹ کی اہم خصوصیات:
کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔کسی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کا روڈ میپ شامل کیا گیا ہے۔ہر خرچ کی مکمل رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
بجٹ کا مجموعی حجم:
5335 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، جو پنجاب کی تاریخ کا ایک بڑا بجٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان:
سینئر وزیر نے کہا کہ یہ بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ ہے، جس میں تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت کی بحالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔