ویب ڈیسک:آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ آج سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں گے۔ دونوں صوبوں کی حکومتیں مالی سال کے لیے اپنے اہداف، ترقیاتی منصوبے اور عوامی ریلیف پیکجز اسمبلی میں رکھیں گی۔
سندھ بجٹ:
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ 3400 ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔
اہم نکات درج ذیل ہیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز
کم از کم اجرت میں 5000 روپے اضافے کا امکان
ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی ممکنہ اضافہ
بجٹ میں 481 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی جائیں گی
تعلیم، صحت، اور انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ متوقع ہے
بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں متوقع طور پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ یا وزیر خزانہ تفصیلات بیان کریں گے۔
خیبرپختونخوا بجٹ:
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت بھی آج مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کر رہی ہے۔
اہم نکات درج ذیل ہیں:
بجٹ کا کل حجم 2070 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے
ترقیاتی منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے مختص کیے جائیں گے
عوامی فلاح، سیکیورٹی، اور توانائی کے منصوبوں پر بھی بجٹ میں توجہ دی جائے گی
گورنر فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے