پاکپتن ،محمدنگر(خصوصی رپورٹ ) موٹرسائیکل پتھرکے ڈھیرسے ٹکراگئی،جس کے نتیجہ میں 55سالہ میاں جاں بحق،بیوی شدید زخمی ہوگئی، واقعات کے مطابق قبولہ روڈ پر گا ئوں 75/EB کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل زیرتعمیر سڑک پر پڑے پتھر کے ڈھیر سے ٹکرانے سے 55 سالہ شہباز موقع پر چل بسا ،جبکہ اسکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی، ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمی اور لاش کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔