موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکراگئی، 2نوجوان جا ں بحق

 مسلم ٹائون میں حادثہ ،تیزرفتاری کے باعث حسن اور خضر شدید زخمی ہوئے، ہسپتال میں دم توڑ دیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے مسلم ٹائون میں 2نوجوان موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکراجانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز حسن نوید اور خضر شفیق کی تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر اچانک کھمبے سے جاٹکرائی، جس سے دونوں شدید زخمی ہوئے ، انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دم توڑ گئے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔