ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا‘جاں بحق ہونے والوں میں شہروز اور صباء شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ میں خوفناک حادثے میں ایک لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو گئے۔ کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ کار سوار شہروز اور صبا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا۔حادثے کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں