بصیرپور(خصوصی رپورٹ)منڈی احمد آبادکے ٹھٹھہ بہرام خان میں علی الصبح کچرے کے ڈھیرسے نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ہے،اطلاع پرمقامی پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ بعد ازاں متوفی کی شناخت اصغرعرف بلیکیاولدانورکے طورپرہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اصغرکی موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی۔قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔