چیچہ وطنی:نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ )نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی، نواحی گا ئوں 32/12-L کے رہائشی عمر نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء￿  پر پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق کا پتہ چلے گا،مزید تفتیش جاری ہے۔